کورونا وائرس یا بلند شرح سود: مقامی سطح پر تیار ہونے والی گاڑیوں کی فروخت میں کمی کی وجوہات ہیں کیا؟

کورونا وائرس یا بلند شرح سود: مقامی سطح پر تیار ہونے والی گاڑیوں کی فروخت میں کمی کی وجوہات ہیں کیا؟ کراچی میں کاروبار کرنے والے ملک جہان خان ہر کچھ عرصے بعد اپنے زیرِ استعمال پرانی کار کو نئی کار سے بدلتے ہیں۔ ان کے مطابق دو، تین سال استعمال ہونے کے بعد مقامی طور پر تیار ہونے والی کار کو بدل لینا ہی بہتر ہے کیونکہ ملک میں سڑکوں کی صورتحال اور دوسری وجوہات کی بنا پر گاڑی میں اتنا کام نکل آتا ہے کہ اسے بدل لینا ہی بہتر ہے۔ تاہم اب جہان خان کے مطابق حالات ایسے نہیں ہیں کہ کار بدلی جا سکے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہیں اور مستقبل کے بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ کیا ہونے والا ہے۔ ان کے مطابق کار ایک لگژری ہے جو انسان اس وقت خریدتا یا بدلتا ہے جب اس کے پاس روزمرہ کے اخراجات کے بعد رقم بچ جائے۔ اس وقت دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کاروبار کے حالات بہت زیادہ مخدوش ہو چکے ہیں اور مستقبل کے بارے میں غیر یقینی صورتحال بھی ہے تو ایسی صورت میں کسی لگژری کے بارے میں سوچنا مشکل ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے کاروبار پر عائد بندشوں نے دیگر صنعتوں کے ساتھ ملک میں گاڑیاں ...