Posts

عالمی ثالثی عدالت میں پاکستان کی بڑی کامیابی

Image
عالمی ثالثی عدالت میں پاکستان کی بڑی کامیابی عالمی ثالثی عدالت نےایرانی کمپنی کی جانب سے 500 کے وی گدو، ملتان ٹرانسمیشن لائن کی تعمیرکےٹھیکے کی منسوخی کے خلاف دائر کیس کا فیصلہ پاکستان کے حق میں دے دیا۔ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ (این ٹی ڈی سی) کے ترجمان کے مطابق ایرانی کمپنی نے 500 کے وی گدو، ملتان ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کے ٹھیکے کی منسوخی کے خلاف پیرس میں عالمی ثالثی ٹربیونل سے رجوع کیا تھا۔ بین الاقوامی ثالثی عدالت نے پاکستانی ادارے این ٹی ڈی سی کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے ایرانی کمپنی کو 72 کروڑ روپے بمعہ انٹرسٹ ہرجانہ ادا کرنے کاحکم دے دیا ہے۔ ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق عالمی ثالثی ادارے کا یہ فیصلہ خوش آئند ہے۔ 

UN launches international push for vaccine to defeat virus pandemic

Image
UN launches international push for vaccine to defeat virus pandemic WASHINGTON: The global corona-virus death toll approached 200,000 on Saturday as the United Nations launched an international push for a vaccine to defeat the pandemic. Governments around the world are struggling to limit the economic devastation unleashed by the virus, which has infected nearly 2.8 million people and left half of humanity under some form of lock-down. The scale of the corona-virus pandemic has forced medical research on the virus to move at unprecedented speed, but effective treatments are still far off and the United Nations chief said the effort will require cooperation on a global scale. "We face a global public enemy like no other," UN Secretary-General Antonio Guterres told a virtual briefing on Friday, asking for international organizations, world leaders and the private sector to join the effort. "A world free of COVID-19 requires the most massive public health ...

Pakistan becomes first South Asian country to achieve G4 rank

Image
Pakistan becomes first South Asian country to achieve G4 rank Pakistan has become the first South Asian country to be ranked as 4th Generation Regulator (G4) by the International Telecommunication Union (ITU). According to the ITU report titled “Global ICT Regulatory Outlook 2020 (GIRO)”, out of the 38 economies in Asia-Pacific, only 8% states have managed to achieve G4 status.  However, Pakistan scored 88 out of 100, which means that the country's ICT regulations are led by economic and social policy goals. The GIRO is developed on data provided by 193 countries, which forms the basis of ‘ICT Regulatory Tracker’. The tracker serves as an evidence-based tool that helps decision-makers and regulators monitor the rapid evolution of ICT regulation. Pakistan also marked its spot among the top five regulators in the entire Asia-Pacific region with a global rank of 48. The report also sheds light on Pakistan’s journey towards collaborative regulation which is explaine...

کورونا کے مریض کو ملیریا کی دوا دینے سے کیا خطرہ ہے؟ امریکی اتھارٹی نے خبردار کردیا

Image
کورونا کے مریض کو ملیریا کی دوا دینے سے کیا خطرہ ہے؟ امریکی اتھارٹی نے خبردار کردیا امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایف ڈی اے) نے کورونا کے مریضوں پر ملیریا کی  دوا کے استعمال سے پیدا ہونے والے خطرے سے خبردار کردیا۔ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نےکورونا کے مریضوں پر ملیریا کی دوا کو مکمل طور پر استعمال کرنے کی منظوری نہیں دی ہے اور اس سلسلے میں مشروط اجازت دی گئی ہے لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا کے مریضوں کے لیے ملیریا کی دوا ہائیڈراکسی کلوروکوئن کو مفید قرار دیا تھا۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ایف ڈی اے کے کمشنر نے کورونا کے مریضوں پر ملیریا کی دوا ہائیڈراکسی کلوروکوئن کے استعمال سے زندگی کو خطرے میں ڈالنے والے دل کے سنگین امراض سے خبردار کیا ہے۔ کمشنر ایف ڈی اے ڈاکٹر اسٹیفن ہان کا کہنا ہےکہ ہائیڈراکسی کلوروکوئن کے مفید ہونے سے متعلق اب تک کوئی تجربہ بھی مکمل نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین صحت کورونا کے علاج کے لیے ہر ممکن آپشن پر غور کررہے ہیں اور ہم یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہم انہیں بہترین طبی فیصلوں کے لیے درکار مناسب معلومات فراہم کررہے ہیں۔ ان...

کورونا وائرس: اس عالمی وبا کے دوران امریکہ اور چین کی جنگ کی باتیں کیوں ہو رہی ہیں؟

Image
کورونا وائرس: اس عالمی وبا کے دوران امریکہ اور چین کی جنگ کی باتیں کیوں ہو رہی ہیں؟ 30 مئی 2017 کو امریکہ میں ایک کتاب شائع ہوئی تھی جو چند دنوں میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتابوں میں سے ایک بن گئی اور تمام پالیسی ساز، ماہر تعلیم اور صحافی اس کا مطالعہ کرنے لگے۔ کتاب کا عنوان تھا: ’جنگ جس سے فرار نہیں: کیا امریکہ اور چین اس پھندے سے بچ سکتے ہیں؟(Destined For War: Can America and China Avoid Thucydides Trap) اس کتاب میں توسیڈائڈز ٹریپ کا ذکر کیا گیا ہے جس سے مراد ہے کہ ایک ابھرتی ہوئی عالمی طاقت اور ایک موجود عالمی طاقت کے درمیان جنگ ٹالی نہیں جاسکتی ہے۔ دنیا میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد ایک بار پھر ہارورڈ یونیورسٹی کے بین الاقوامی امور کے پروفیسرگراہم ایلیسن کی اس کتاب کا شد و مد سے چرچا ہونے لگا ہے۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کووڈ 19 کو چینی وائرس کہہ کر پکارا تو امریکی جریدے سپیکٹیٹر نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں لکھا کہ کورونا کے ہاتھوں پہلی ہلاکت اس امریکی سوچ کی تھی کہ وہ چین کے عالمی طاقت بننے کی حقیقت کو باہمی مفادات  کے ذریعے قابو کر سکتا ہے۔ ...

بھارتی خفیہ ایجنسی کیلیے کام کرنے والا کراچی پولیس کا افسر گرفتار

Image
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلیے کام کرنے والا کراچی پولیس کا افسر گرفتار بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کرنے والے کراچی پولیس کے افسرکو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایس آئی یو پولیس اور حساس ادارے نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کارروائی کر کے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کرنے والے کراچی پولیس کے اے ایس آئی کو گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق اے ایس آئی شہزاد پرویز شارع فیصل تھانے میں تعینات تھا، ملزم کے قبضے سے دو دستی بم بھی برآمد ہوئے۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ گرفتار پولیس افسر دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھی ملوث رہا ہے، پولیس اہلکار ٹارگٹ کلرز کی ٹیم کا اہم رکن بتایا جاتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ایم کیوایم لندن سے وابستہ ہے اور گلستان جوہر کا رہائشی ہے، ملزم کو محمود صدیقی گروپ کی جانب سے بھاری رقم فراہم کی جا رہی تھی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار اے ایس آئی شہزاد پرویز سے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

کورونا وائرس کتنے ڈگری سینٹی گریڈ پر بالکل غیر فعال ہوتا ہے؟

Image
کورونا وائرس کتنے ڈگری سینٹی گریڈ پر بالکل غیر فعال ہوتا ہے؟ فرانسیسی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس کو مکمل طورپر ختم کرنے کے لیے پانی کے تقریباً نقطہ ابال جتنا درجہ حرارت درکار ہوتا ہے۔   فرانسیسی ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کو اگر 60 ڈگری سینٹی گریڈ پر ایک گھنٹے تک تپش دیں تو وائرس میں پھر بھی ایک سے دو اور دو سے چار میں تقسیم ہوکر بڑھنے کی صلاحیت برقرار رہتی ہے۔  سائنسدانوں نے بتایا کہ جب وائرس کو 92 ڈگری سینٹی گریڈ پر 15  منٹ تک تپش دی گئی تو وہ بالکل غیرفعال ہوگیا۔ امریکا کی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز نے وائٹ ہاؤس کو پچھلے ہفتے آگاہ کیا تھا کہ موسم گرما کے درجہ حرارت سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر اثرنہیں پڑے گا۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے قیاس آرائی کی جاتی رہی ہیں کہ گرمی کی شدت بڑھنے سے کورونا وائرس خود بخود ختم ہوجائے گا بعد ازاں سائنسدانوں نے تحقیق کے بعد اسے افواہ قرار دیا تھا۔

کیا کورونا وائرس کپڑوں، جوتوں، بال، داڑھی، ڈاک، پارسل یا اخبار پر ہوسکتا ہے؟

Image
کیا کورونا وائرس کپڑوں، جوتوں، بال، داڑھی، ڈاک، پارسل یا اخبار پر ہوسکتا ہے؟ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے کورونا وائرس سے متعلق طبی ماہرین کے سامنے عوام کے خدشات سے بھرپور  سوالات رکھے جن کے ماہرین نے تفصیل سے جواب دیے۔ عوامی سوالات تھے  کہ کیا کورونا وائرس میرے کپڑوں، جوتوں، بال، داڑھی اور ڈاک سے موصول ہونے والے پارسل یا اخبار پر ہوسکتا ہے؟ لوگوں نے یہ بھی سوال کیا کہ کیا گروسری اسٹور سے خریداری کرکے آنے کے بعد مجھے نہانے اور کپڑے بدلنے کی ضرورت ہے؟ کیا باہر سے آنے کے بعد مجھے جوتے باہر ہی اتار دینے چاہیں؟  امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ باہر سے آکر نہانا یا کپڑے تبدیل کرنا ضروری نہیں تاہم ہاتھ صفائی سے ضرور دھونے چاہئیں۔ کیا ہوا میں موجود وائرس کپڑوں پر لگ سکتا ہے؟  یہ بات درست ہے کہ کسی متاثرہ شخص کی چھینک یا کھانسی سے وائرل قطرے ہوا میں پھیل سکتے ہیں لیکن ان میں سے اکثر زمین پر گر جاتے ہیں اور تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ وائرس کے چھوٹے قطرے تقریباً آدھے گھنٹے تک ہوا میں تیرتے نظر آئے تاہم یہ اتنے بھاری نہی...

رمضان کی آمد آمد لیکن روزہ رکھنے سے صحت پر کیا اثرات ہوتے ہیں؟

Image
رمضان کی آمد آمد لیکن روزہ رکھنے سے صحت پر کیا اثرات ہوتے ہیں؟ جان کر آپ بھی کہیں گے" سبحان اللہ" برکتوں اور رحمتوں والے ماہ مبارک رمضان نہ صرف عبادتوں کا مہینہ ہے بلکہ مسلمان کو اس کی زندگی کا قرینہ بھی سکھاتا ہے جس سے ہر چیز متوازن رہتی ہے جیسے دن بھر کی مصروفیت اور صحت وغیرہ۔ پاکستانی اور بین الاقوامی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ رمضان کے مہینے میں مسلسل روزے رکھنے سے سے وزن میں کمی لا کر ناصرف شوگر، بلڈ پریشر اور دل کے امراض پر قابو پایا جاسکتا ہے بلکہ مسلسل روزے رکھنے سے ذہنی حالت بہتر ہوتی ہے اور مختلف اقسام کے کینسر سے بچاو بھی ممکن ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں کو رمضان کا مہینہ شروع ہونے سے پہلے اپنے معالجین سے مشورہ کرنا چاہیے تاکہ ان کی اد ویات اور انسولین کی مقدار میں رمضان کے لحاظ سے مطابقت لائی جاسکے جب کہ انہیں ماہرین غذائیت سے مشورہ کر کے ایسی غذائیں استعمال کرنی چاہئیں جس کے نتیجے میں وہ بغیر کسی دشواری کے روزے رکھ سکیں اور رمضان کے اختتام پر ان کا وزن بھی کم ہو سکے۔ان خیالات کا اظہار ملکی اور بین الاقوامی ماہرین صحت نے چھٹی بین الاقوامی ذیابیطیس اور رمضان ...

ارتغرل اب پی ٹی وی پراردو زبان میں

Image
تیرہویں صدی میں مسلمانوں کی عالمی فتوحات کی عکاسی کرتی دنیا کی سب سے بڑی ترک ریاست عثمانی خلافت پر بننے والا ڈرامہ سیریل 'ارطغرل غازی' اب اردو ڈبنگ کے ساتھ صرف پی ٹی وی پر۔ پاکستان ٹیلیوژن مشہور ترک تاریخی ڈرامہ سیریل 'ارطغرل غازی' یکم رمضان سے پیش کرے گا۔ کیا آپ نے ارتغرل دیکھا ہے؟ پی ٹی وی 'ارطغرل غازی' وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اردو میں نشرکر رہا ہے۔ 'ارطغرل غازی' پی ٹی وی ہوم پراردو ڈبنگ کے ساتھ یکم رمضان سے روزانہ رات 9 بج کر 10 منٹ پر نشر کیا جائیگا۔ ڈرامے کی ہر قسط روزانہ رات 12 بجے اور دن 12 بجے دو بارہ پیش کی جائے گی