پاکستانی اداکار عدنان جعفر کی امریکی ٹی وی سیریز میں پاکستانی جنرل کےکردار میں انٹری
اداکار عدنان جعفر کی امریکی ٹی وی سیریز میں پاکستانی جنرل کےکردار میں انٹری
پاکستانی اداکار عدنان جعفر نے ہالی وڈ کی ایک بڑی امریکی ٹی وی سیریز ’ہوم لینڈ‘ میں پاکستانی جنرل کا کردار ادا کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔
رواں سال فروری میں شروع ہونے والے امریکی شو 'ہوم لینڈ' کے آٹھویں اور آخری سیزن کی نویں قسط میں پاکستانی اداکار عدنان جعفر نے پاکستان کے ریٹائرڈ جنرل عزیز کا کردار ادا کیا ہے۔
امریکی ٹی وی سیریز میں عدنان جعفر کا کردار بظاہر مختصر تھا لیکن ہالی وڈ کے مقبول ٹی وی شو میں پاکستانی اداکار کو کاسٹ کرنا ملک کے لیے باعث فخر ہے۔

عدنان جعفر کا کہنا تھا کہ 'مجھے فخر ہے کہ پاکستانی جنرل کا کردار ایک پاکستانی اداکار نے ہی ادا کیا ورنہ عموماً ہالی وڈ میں یہ کردار بھارتی اداکاروں کو مل جاتے ہیں کیونکہ ان کے وہاں بہتر تعلقات ہیں۔
امریکی ٹی وی سیریز 'ہوم لینڈ' کا آغاز اکتوبر 2011 میں ہوا تھا جس میں اداکارہ کلیئر ڈینزا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جو کہ ایک سی آئی اے اہلکار کیری متھیسن کا کردار نبھا رہی ہیں۔
خیال رہے کہ اداکار عدنان جعفر متعدد پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں معاون کردار نبھاتے ہوئے نظر آتے ہیں اور حال ہی میں یہ ڈرامہ سیریل رسوائی میں ایک ڈاکٹر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
Comments
Post a Comment