کرنسی نوٹ پر لکھی تحریر "حامل ہزا کو مطالبے پر ادا کرے گا" کا کیا مطلب ہے؟
کرنسی نوٹ پر لکھی تحریر "حامل ہزا کو مطالبے پر ادا کرے گا" کا کیا مطلب ہے؟ آپ کی جیب میں موجود کرنسی نوٹ پر لکھی تحریر "حامل ہزا کو مطالبے پر ادا کرے گا" کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی حکومت آپ کے مطالبے پر اس نوٹ کے برابر سونا ادا کرنے کی پابند ہے. اگر آج ہی پاکستان کی کل آبادی سٹیٹ بنک کو نوٹ واپس کر کے سونا لینا شروع کر دے تو صرف بیس فیصد نوٹ قابلِ استعمال ہونگے. باقی اسی فیصد نوٹوں کی قیمت تیرہ روپے فی کلو ہے. کیوں کہ باقی نوٹوں کا سونا موجود ہی نہیں اس لیئے ان کی قیمت وہی ہے جو ردی کوڑے کی ہوتی ہے. دوسری جنگِ عظیم کے بعد یورپ کے لوگ لکڑی کی جگہ کرنسی نوٹ جلاتے تھے. کیوں کہ لکڑی کی قیمت کرنسی سے زیادہ ہو گئی تھی. مہنگائی بڑھنے کی شرح جسے انفلیشن یا افراط زر کہتے ہیں کا کانسیپٹ صرف سو سال پرانا ہے. ایک مرغی کی قیمت فرعون کے دور میں دو درہم تھی جو کی انیسویں صدی کہ آخر تک دو درہم ہی رہی. اگر ہم غور کریں تو آج بھی اس کی قیمت دو درہم ہی بنتی ہے. مطلب صفر فیصد انفلیشن. پچھلے صرف 100 سالوں کے دوران کاغزی کرنسی کی قیمت کئی سو گناہ گر چکی ہے. انفلیشن دراصل ایک ٹیکس ہے ج...