پنجاب میں عید سے پہلےکاروبار کھولنے کا فیصلہ



پنجاب میں عید سے پہلےکاروبار کھولنے کا فیصلہ
پنجاب میں عید سے پہلےکاروبار کھولنے کا فیصلہ
لاہور: ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں عید سے پہلے کاروبار کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع صنعت وتجارت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں چین اسٹور اور ریٹیل انڈسٹری کوبھی کھولنےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع  پنجاب حکومت کے مطابق آئندہ چند دنوں میں کاروباری سرگرمیاں بحال کی جائیں گی جس کیلئے ضروری حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ کسی نقصان سے بچا جاسکے۔
ذرائع نے بتایا کہ جلد حفاظتی انتظامات کے ساتھ معاشی سرگرمیوں کی اجازت دے دی جائے گی۔
خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاک ڈاؤن جاری ہے تاہم اس دوران چند کاروبار کو طے کردہ ضابطہ کار کے تحت کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔
دوسری جانب ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک 432 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعدا 20 ہزار سے زائد ہے۔

Comments