کامیاب فری لانسر کیسے بنیں؟
کامیاب فری لانسر کیسے بنیں؟
اپ ورک پر نئے کام کرنیوالےنئے بھایئوں اور بہنوں کےپوچھے جانے والا سوالات اور ان کے جوابات:
اپ ورک دینا کا سب سے بڑا فری لانسنگ پلٹ فارم ہے ہر نیو فری لانسرز کے کچھ سوالات ہوتے ہیں۔ شروعات میں ہی اس پوسٹ میں کوشش کی گی ہے کہ ان بار بار پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دیے جائیں۔پھر بھی اگر آپکا کوئی سوال رہ گیا ہے تو براہ کرم کمنٹ کریں یا گروپ میں پوسٹ کریں آپکو ہر ممکن جواب دینے کی کوشش کی جایےگی۔
1-اپ ورک کا اکاؤنٹ نہیں بن رہا یا ویریفائی نہیں ہو رہا۔
-یوٹیوب پر سرچ کریں ہاؤ ٹو کریٹ اپ ورک اکاؤنٹ آپکو ہزاروں ویڈیوز مل جائیں گی جن میں اپ ورک کا اکاؤنٹ بنانے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔
2-کنیکٹس کیسے خریدیں یا ان کے خریدنے کا فائدہ ہوگیا ایک نیو فری لانسر کو؟
-کنیکٹس آپ میزان بنک کا سلور کارڈ استمعال کرتے ہوئے خرید سکتے ہیں باقی رہی بات فائدہ یا نقصان کی تو بھائی اگر اپ بنا سیکھے اندھیرے میں تیر چلائیں گے(پرپوزلز سبمٹ کریں گے) تو نقصان ہے اور اگراچھے سے پلیٹ فارم کے بارے سیکھ کراستمعال کریں گے تو فائدہ ہوگا۔
3-مجھے سمجھ نہیں آرہا میں کیا کام سیکھو یا کیا کام اپ ورک پر آفر کرو جس سے مجھ کو کام ملےگا۔
یہ جاننے کے لیے اپکو اپ ورک کودیکھنا ہوگا اسکی ہر کٹیگری کو دیکھنا ہوگا اسکے بعد آپکو پتا چل سکے گا کہ آپ کو کیا کیا کام آتا ہے اور آپ کیا سروس دے سکتے ہیں اور ان سروسز جو آپکو آتی ہیں ان کی کتنی ڈیمانڈ اور قمیت ہے مارکیٹ میں۔
4-پہلا کام ملنے میں کتنا وقت لگے گا؟
-یہ سب آپ پر منحصر ہے اگر آپکی کمنیوکیشن،سکل سیٹ اچھی اور پلٹ فارم کے بارے میں اچھے سے پتا ہے تو کام جلد ی مل جائےگا ورنہ آپ بھی گروپس میں پوسٹ کر رہے ہونگے فری لانسنگ بکواس ہے ،فراڈ ہے،کام نہیں ملتا اچھا ہے وغیرہ وغیرہ۔۔۔
5-مجھے دن میں کتنے پرپوزل سبمٹ کرنے چاہئے؟
-اپ ورک پر 10 بےقار پرپوزل سب میٹ کرنےسے بہتر ہے کہ آپ دن میں صرف دو پرپوزل سبمٹ کریں اپنی پوری جان لگا کر۔۔۔
6-میں پرپوزل سبمنٹ کرتا ہوں کلاینٹ کا رسپانس نہیں آتا؟
-اسکا جواب کافی لمبا ہے مگر اگرآسان الفاظ میں کہوں تو کلاینٹ پہلے آپکا پرپوزل دیکھے گا اگر وہ کام کا ہے تو پھر آپکا پروفائیل آپکا پورٹ فولیو اگر وہ بھی تسلی بخش ہیں تو پھر وہ آپ کو رسپانس دے گا اسلئے اگر آپکو رسپانس نہیں مل رہا تو آپکو اپنے پرپوزل اپنے پروفائیل پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
7-کلاینٹ کم ریٹنگ دے کر گیا کیوں؟
اپ ورک پر گنتی کے چند کلانیٹ کو چھوڑ کر باقی سب کلاینٹس کو آپ سے زیادہ آپکی پروفائیل کی فکر ہوتی ہے اس لیے اگر اپنے انکےمطابق کام نہ بھی کیا ہو ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپکو کم رٹٹینگ نہ دے اسے لیے وہ آپکو فیڈ بیک دیتے ہی نہیں تاکہ آپکے پروفائیل پر ان کے نگٹیو فیڈبیک کا برا اصر نا پڑے لیکن چند کلائینٹس ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو کام ان کی مرضی کا نہ ملے تو وہ برا فیڈ بیک چھوڑ جاتے ہیں اس سے بچنے کے لیے آپکو کام کرنے سے پہلے ہر چیز کلاینٹ کے ساتھ کلئیرکرنی چاہیے کہ اس کو چاہیے کیا اگر وہ چیز آپ دے سکتے ہو تو کام پکڑو ورنہ لالچ میں اپنا پروفایل خراب نہ کریں۔
8- بطور نیو فری لانسر کیسے پروجیکٹ پر مجھے بڈ کرنا چاہیے؟
ایسے پروجیکٹ جن کا بجٹ پچاس ڈالر سے کم ہو۔بڈز لس دین فائیو ہوں۔ایسے پروجیکٹس کے لیے کلاینٹس نیو فری لانسرز کو ہائیر کرنا زیادہ پرفر کرتے ہیں ریزک فیکٹر کم ہوتا ہے کلاینٹ کے لیے اور کم بجٹ میں اسکو وہ کام مل رہا ہوتا ہے اس لیے وہ نیو کو ہائیر کرنے پر ترجیح دیتے ہیں۔
9-شروعات میں کنیکٹس کو ضائع ہونے سے کیسے بچائیں؟
-صرف ان جابز پر بڈ کریں جن کا بجٹ لس دن پچاس ڈالر ہو
-وہ جابز جن کو آپ کر سکتےہوں-
-24 گھنٹے میں 2 سے زیادہ پرپوزل سبمٹ نہ کریں۔
10-میں نے ریٹ بہت کم آفر کیا کلاینٹ کو پھر بھی کام نہیں مل رہا؟
بھائی اپ ورک پر زیادہ تر امیر کلاینٹ ہوتے ہیں ان کو کوالٹی ورک چاہیے اور وہ ان کو پتہ ہے سستے میں نہیں ملےگا اگر سستے میں کروانا ہوتا ان کو تو فایئور پر جاتے اپ ورک پر جاب پوسٹ نہ کرتے وہ اس لیے اپکو کام نہیں ملتا جب آپ بہت زیادہ کم آفر کر دیتے ہیں۔
11-کیا ایک نیا فری لانسر کامیاب ہو سکتا ہے؟
-جی ہاں اگر آپ ارادہ کرلیں تو ضرور ہوسکتے ہیں ۔اگر میں اپنی بات کرو تو مجھے تین ماہ ہی ہوئے ہیں کام کرتے ہوئے اپ ورک پر اور اس وقت جب میں یہ پوسٹ لکھ رہا ہوں میں $3500 سےزائیدکا کام کرچکا ہوں اور میری ٹاپ ریٹیڈ کی ریکوارمننٹس تقربیا پوری ہوچکی ہیں اور آپکو بتا دوں میں نے صرف کم ٹاسشا اور ویڈو سکرایب کا کام کیا ہے کوئی ہوئی سافٹ وئر یوز نہیں کیے لکین اگر آپکو ہوی سافٹ وئیرز کے ساتھ کام بھی آتا ہے اور آپکی کمیونیکشن اچھی ہے تو یقین جانیں آپ تھوڑی سی خود پر محنت کرکے مجھ سے کہیں زیادہ کما سکتے ہیں ۔ اگر میں کر سکتا ہوں تو آپ بھی کر سکتے ہیں اور مجھ سے کئی گنازیادہ اچھا کر سکتے ہیں۔
اللہ ہم سب کو اپنے نیک مقاصد میں کامیباں عطا فرمائیے آمین۔
Comments
Post a Comment