اس سال عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹ نہیں ملیں گے
اس سال عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹ نہیں ملیں گے
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس سال عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس عید پرعوام، اسٹیٹ بینک کے موجودہ و سابق ملازمین کو نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔
اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کی کووِڈ 19 کمیٹی نے اس بات کا فیصلہ 29 اپریل کے ہونے والے اجلاس میں کیا تھا۔
Comments
Post a Comment